مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں خانیوال میں پروقار تقریب کا انعقاد

2

خانیوال، 11 اگست (اے پی پی): مکہ مکرمہ میں ہونے والے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ  دفاعی معاہدے کی خوشی میں ضلع کونسل ہال خانیوال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پارلیمنٹرینز، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس، دیگر سرکاری محکموں کے افسران، اساتذہ، طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت دیگر حالیہ کاوشیں پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا باعث بنیں گی۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ملک کا دفاع مضبوط ہوگا بلکہ یہ امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر شہر بھر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں اور دفاعی معاہدے کے خیرمقدمی بینرز سے سجا دیا گیا۔