کمشنر ملتان کی شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد، پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اظہار

5

ملتان، 13 اگست (اے پی پی):   کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے تمام پاکستانیوں، بالخصوص ملتان ڈویژن کے معزز شہریوں کو جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

اپنے پیغام میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ آزادی کا دن ہمیں یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ ملک پاکستان کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے بطور شہری اپنی تمام ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنی صلاحیتوں اور تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ کمشنر ملتان نے اس موقع پر قومی یکجہتی، ذمہ داری اور ملکی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا۔