وزیر خزانہ  سینیٹر محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ملاقات، معاشی جائزوں کے معاملات پر گفتگو

5

اسلام آباد،8 اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے کے اختتام پر ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ماہیر بنیشی بھی موجود تھے۔