وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وکلاء وفد کی ملاقات، قانونی و عدالتی امور پر تبادلہ خیال

3

اسلام آباد، 08 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مسلم لائرز فورم مردان ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران وکلاء کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے حکومت اور وزارتِ قانون کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  صدر سید عنایت شاہ کی قیادت میں  وکلاء وفد نے وفاقی وزیر قانون کے ساتھ اہم قانونی و عدالتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے وکلاء برادری کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور معروضات وفاقی وزیر کے سامنے رکھیں۔