لاہور، اکتوبر 23اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی این سی سی آئی اے زونل ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ گزشتہ 2 گھنٹے سے سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ سے متعلق شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد نے آن لائن ہراسانی اور سائبر بلیک میلنگ سے متعلق شکایات درج کرائیں۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہیں۔











