اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قانون شہادت ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔منگل کو ڈاکٹر شازیہ مری نے ایوان میں قانون شہادت ترمیمی بل 2026 قائمہ کمیٹی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی مخالفت نہیں کی گئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس میں کچھ چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے،قوانین تک رسائی اور اس پر عملدرآمد ضروری ہے، کمیٹی اسی لئے ہوتی ہے کہ اس میں اوپن ڈسکشن ہوتی ہے،چیزیں بہتر ہوتی ہیں۔ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی۔
اس دوران نعیمہ کشور نے ترمیم پیش کی جس کو مسترد کردیا گیا۔شازیہ مری نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔











