وزیراعظم  شہباز شریف سے وفاقی وزیر  ریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات

8

اسلام آباد :28 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی ہے۔

​ملاقات میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔​وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم کو جاری ہاؤسنگ سکیموں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

​وزیراعظم نے رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی فراہمی کی ہدایت کی۔