وزیر داخلہ بلوچستان سے یو این او ڈی سی اور یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات

11

کو ئٹہ، 28 اکتوبر(اے پی پی )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی، جس میں یورپی یونین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے نئے قانون کی حکمرانی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلوچستان کے نظامِ انصاف سے متعلق اداروں کے لیے مجوزہ پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں اور اقدامات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔