اسلام آباد، 11 نومبر (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انطالیہ (ترکیہ) میں منعقدہ پاکستان کی نمائندگی کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابقوزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیرِ توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور ان کے موثر تائیدی موقف پر حکومت اور عوامِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں کیں۔
خوشگوار ماحول میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی استواری، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے متاثرہ ممالک کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔











