لاہور، 14 نومبر ( اے پی پی): چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر جیسن ایوانسینا (Jason Avanceña) کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقہ پی پی 172 کی یونین کونسل 77 کے علاقہ دوہنگی گراؤنڈ، ایچ بلاک، گلشنِ راوی لاہور میں نیسلے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
اس منصوبے کے تحت حلقہ پی پی 172 کی یونین کونسلز 104، 99، 100، 93، 99 اور 77 کے تقریباً 20 ہزار افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔
پلانٹ کے ذریعے مقامی آبادی کو 100 فیصد خالص اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صحت مند معاشرے کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پلانٹ کی پائیدار فعالیت اور صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اس کی ہفتہ وار بنیادوں پر باقاعدہ مینٹیننس بھی کی جائے گی۔











