مردان ،19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سینئر صحافی بابر بن عطاء کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے، ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا زندگی کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والدہ کی دعائیں اور شفقت اولاد کے لیے زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر بن عطاء اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔











