اسلام آباد،27 دسمبر(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے مریضوں کو دستیاب سہولیات اور ادویات فراہمی پر اظہار اطمینان کیا ۔
وزیراعظم عمران خان جمعرات کی شام اچانک پمز ہسپتال پہنچے اور نیوروسرجری، آرتھوپیڈک ، امراض چشم، اور ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے انکا حال احوال پوچھا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیر اعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات اسی تسلسل کے ساتھ فراہم کی جاتی رہیں ۔
اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے
اے پی پی/ظہیر/طاہرمحموداعوان
سورس:وی این ایس اسلام آباد











