امت مسلمہ کے اتحاد کے موضوع پر سعودی عرب میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

272

مکہ مکرمہ،سعودی عرب 12 دسمبر (اے پی پی):اسلامی اتحاد کو فرقہ واریت اور خارجیت کی وجہ سے درپیش خطرات کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں شروع ہو گئی۔کانفرنس کے لئے پاکستان سے 50 کے قریب مندوبین سمیت دنیا بھر سے 500 علماء، دانشور اور ممتاز شخصیات مکہ مکرمہ پہنچ چکی ہیں۔

تقریب میں  جمہوریہ عراق سے ڈاکٹر موفق عبد الرزاق الدیمی، مفتی اعظم لبنان ڈاکٹر عبد اللطیف فایزدریان، الجزائر اسلامی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر ابو عبداللہ محمد غلام اللہ، مفتی اعظم جمہوریہ مصر ڈاکٹر شوقی علام، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین، عرب امارات کونسل برائے شرعی فتاویٰ شیخ عبداللہ بن بیعہ، رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی اور مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ بھی شریک  ہیں

اے پی پی/احسان حقانی/حامد بلال

وی این ایس  مکہ مکرمہ