ا نٹربینک میں ڈالر مستحکم ، اوپن مارکیٹ میں بیس پیسے کا اضافہ

271

اسلام آباد ، 23جنوری  (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ  میں بدھ کے روز ڈالرکی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں بیس پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔آج انٹر بینک میں یورو 157.85 ، جیپنیز ین 1.2673، سعودی ریال 37.0437 اور برٹش پاﺅنڈ 180.4663 پر فروخت ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 159 ، جیپنیز ین 01.27، سعودی ریال 37.30، برٹش پاﺅنڈ 181.70 جبکہ یو اے ای درہم 38.30 روپے پر بند ہوا ۔

 

اے پی پی / سعیدہ/نائلہ

وی این ایس اسلام آباد