پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 100 انڈیکس میں 155.64 پوائنٹس کا اضافہ

261

اسلام آباد ، 23  جنوری  (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی مثبت رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 155.64 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبورکر گیا اور 40057.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 902پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 253 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس چالیس ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 40 ہزار 155 پوائنٹس پر چلا گیا۔ مثبت رجحان اور مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور وہ متحرک نظر آئے جس کے باعث آج بھی مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ ایک وقت میں انڈیکس میں 290 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس40ہزار 193 پوائنٹس پر چلا گیا ۔  دوسرے سیشن میں بھی مثبت رجحان جاری رہا لیکن ایک وقت پر کاروبار میں کمی ہوئی اور انڈیکس 09.93 پوائنٹس پر آگیا لیکن یہ رجحا ن عارضی ثابت ہو ااور ایک بار پھر سرمایہ کار متحرک نظر آئے ۔  اس کے بعد انڈیکس میں پہلے 78اور پھر 203 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ہو ا اور انڈیکس 40 ہزار 105 پوائنٹس پر چلا گیا ۔  کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 155.64 کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 74.62 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19,224.39 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 102.94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ29,341.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 17 کروڑ88  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار07 ارب33 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بی او پنجاب اور ٹی آر جی پاک سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ/فرح

نیوز رپو رٹ