سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بھارتی جارحانہ عزائم خطے میں امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں:مخدوم شاہ محمود قریشی

237

اسلام آباد،27فروری(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سیاسی مقاصد کیلئے جارحانہ عزائم خطے میں امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔

وزارتِ خارجہ میں خصوصی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آج بھی ہندوستان کو قیام امن کیلئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ہم سفارتی سطح پر قیام امن کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے

دوران اجلاس پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ خطے میں  قیام امن کیلئے اہم ممالک کی سیاسی قیادت کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کا بھی  فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارتِ خارجہ کے سینیر حکام  اور سابق سفرا  نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ موجودہ حالات کے پیشں نظر وزارت خارجہ میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔

اے پی پی /حمزہ(18:42)/حامد(18:52)

وی این ایس ، اسلام آباد