بین الپارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب میں ظہرانے کا اہتمام

227

اسلام آباد، 01 اگست ( اے پی پی): بین الپارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الپارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان  زین قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

بین الپارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان زین قریشی نے اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کرکٹ ولڈ کپ کھیلنے نہیں گئے  تھے  بلکہ  ہم وہاں  پر  اصل میں پاکستان کے سفیر بن کر گئے تھے،دیگر ممالک کے پارلیمنٹیرین سے اچھا میل جول  رہا جس دواران  ہم نے  پاکستان کا  مثبت موقف پیش کیا  اور کہا کہ پاکستان فرنٹ لائن  پر دہشتگری کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم  نے دیگر ممالک  کی ٹیموں کو پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنے کی دعوت  بھی دی۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد