لیئر لیگ کی جانب سے فٹ بال سوکا ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن ٹرائلز جاری

286

اسلام آباد، اگست 21 ( اے پی پی):   لیئر لیگ کی جانب سے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کے سلیکشن ٹرائلز شروع ہو گئے  ہیں ۔ بیرون ملک سے بلوائے گئے کوچ کیون رییوز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ کیون رییوز اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کر کے انہیں ٹیم میں شامل کریں گے۔ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور فیزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ  سہولیات کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ لیگ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سپورٹس سائنس کو بھی ترجیح دینے کہ ضرورت ہے۔بھارت اور  بنگلہ دیش میں بھی اس پر خاص توجہ دی جاتی ہے مگر پاکستان کے سائلیبس کورس بکس اور بجٹ کہیں پر بھی سپورٹ سائنس کو خاص اہمیت نہیں دی گئی۔ ٹرائلز میں سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کی فیزیکل فٹنس کو خاص توجہ دی گئی۔ اگست کے اختتام تک ٹیم سلیکشن مکمل کر لی جائے گی اور سوکا ورلڈ کپ میں   بہترین کارکردگی کیلئے باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی۔

وی این ایس اسلام آباد