وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات

231

اسلام آباد، 21 اگست(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے  بدھ کو یہاں  ملاقات کی ۔وزیر اعظم  آفس    میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کریں اور  کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کریں۔

ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم ستمبر کے آخری ہفتے میں چار منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، گورنر سندھ کو باقی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گورنر سندھ عمران اسمعیل نے  وزیر اعظم کو کلین کراچی مہم پر بھی  بریفنگ  دی  اور  حالیہ بارشوں  سے ہونے   والے نقصانا ت      اور اقدامات  کے متعلق   تفصیل سے آگا ہ کیا ۔

 ویڈیو نیوز سروس