وزیر اعظم عمران خان نے پہلے سےتیار شدہ گھروں کی تعمیرکے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا

168

اسلام آباد، 18ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان  نے  آج اسلام آباد میں پہلے سے تیار شدہ گھروں،فیبریکیٹنگ  کے  ہاوسنگ  منصوبے کا سنگ بنیاد  رکھا۔افتتاخی تقریب سے خطاب  کرتے  ہوئے  وزیراعظم  نے کہا کہ اس منصوبے  سے عام  افراد کو مختصر عرصے میں سستے  گھر فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ فیبریکیٹڈ گھر اسلام آباد،  کراچی اور لاہور  جیسے  بڑے  شہروں  میں قائم  کئے  جائیں گے  جہاں بہت سے لوگ  کچی  بستیوں  میں  رہائش پذیر ہیں اور  مہنگی زمین انکی خرید سے باہر  ہے ۔

چین کی کمپنی ہنان ڈی آر کنسٹرکشن گروپ نے  ایم تھری خصوصی اقتصادی زون میں آسان  گھروں  کی تعمیر  کا پلانٹ لگا دیا ہے ۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد