پشاور،17 ستمبر(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کل پاک افغان سرحد24 گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے انتظامات کا جائزہ لینے طورخم پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی ٰنے کہا کہ طورخم بارڈر کھولنے کے اس اقدام سے نہ صرف قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط قائم کئے جائیں۔
وی این ایس، پشاور











