وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات

158

نیویارک، 23ستمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر چین کے  وزیر خارجہ وانگ ژی سے پیر کو  یہاں اقوام متحدہ  کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔انہوں نے  کہا کہ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر  کی تشویشناک صورت  حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے   خطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وی این ایس، اسلام آباد