پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز بارش کے باعث دو روز تاخیر سے کل شروع ہوگی

293

کراچی، 29 ستمبر (اے پی پی): پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز بارش کے باعث دو روز تاخیر سے کل شروع ہوگی۔ سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے کا کہنا ہے کہ پروفیشنل کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پاکستان کو پاکستان میں ہرانا بڑا چیلنج ہے۔موسم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں دو روز کی تاخیر کردی۔ پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز اب پیر سے شروع ہوگی۔ دس سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منقعدہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ موسم اب بہتر ہوگیا اور انتظامیہ کوگرانڈ کو درست کرنے کاموقع مل گیا۔سری لنکن ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیاجہاں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی مشقیں کیں۔ پریکٹس کے بعد سری لنکن ٹیم کے کوچ رمیش رتنائیکے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو زبردستی نہیں لایا جاسکتا، جو نہیں آئے ان کی اپنی مرضی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے دیکھنے کیلئے سری لنکا کے وزیر کھیل، بورڈ کے صدر اور سیکریٹری بھی کراچی پہنچ رہے ہیں۔

وی این ایس، کرچی