باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی ہوگی

212

اسلام آباد، 29 اکتوبر ( اے پی پی):  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابھرتے پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی ہوگی۔
باکسر عثمان وزیر نے سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری تیسری ورلڈ رنگ فائٹ کا اہتمام کیا۔ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ بائیس نومبر کو دوبئی میں کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تک ورلڈ یوتھ ٹائٹل نہیں جیتا، ملک کے لئے WBCورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنا میرا خواب ہے۔مزید تین ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے اہل ہو جاؤ ں گا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان نے میری ہر لحاظ سے مدد کی ہے.دو نومبر کو دوبئی میں فائٹ کے لئے خصوصی  ٹریننگ کا آغاز کررہا ہوں۔ دوبئی میں میری ٹریننگ امریکی کوچز  کریں گے جس کے تمام تر اخراجات بھی عامر خان اکیڈمی اٹھا رہی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد