جدہ ؛قونصل جنرل پاکستان خالد مجید سے پاکستانی صحافیوں اورسعودی پریس اینڈ پبلیکیشن کےنمائندوں کی ملاقات

218

جدہ ، 11اکتوبر(اے پی پی ):قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو کے ہمراہ جمعرات کو یہاں   پاکستانی صحافیوں اور سعودی پریس اینڈ  پبلیکیشن کے نمائندوں سے پاکستانی قونصلیٹ میں ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

قونصل جنرل نے صحافیوں پراپنی پہلی ملاقات میں زور دیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہوتا ہے وہ کمیونٹی کی آواز ہوتے ہیں اس لئے آج میں آپ لوگوں سے ملاقات کررہا ہوں ۔

خالد مجید نے کہا ہم لوگ تو یہاں مہمان ہوتے آپ میزبان ہیں ،آپ جس طرح سے ہماری رہنمائی کرینگے ہم اسی طرح سے کام کرینگے ۔ جس کا مقصد یہ ہی ہے کہ ہم اپنے ملک کی اپنی کمیونٹی کی بہتر طریقہ سے خدمت کرسکیں۔

قونصل جنرل  نے کہا کہ جدہ بہت اہم اسٹیشن ہے اور سفارتکاری کے لحاظ سے چار بڑے اسٹیشنوں میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ کمیونٹی کے مسائل کے حل لئے صحافی برادری مجھ سے براہ راست بھی رابطہ کر سکتی ہے۔ تعمیری تجاویز سے میرا پورا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہوگا۔

سورس: وی این ایس، جدہ