اسلام آباد ، 11 اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک سے ایوان صدر تک ریلی کی قیادت کی اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید الرحمن سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ ریلی میں وکلاء، طالب علموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











