معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے صوبائی وزیر محمدعاطف خان کی ملاقات

144

اسلام آباد، 11اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خیبرپختونخوا  کے وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل محمدعاطف خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔صوبائی وزیر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کے متعلق آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔ خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان کا مثبت تشخص اور روشن چہرہ اجاگر کرے گا۔   چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ملک کا وزیراعظم خود سپورٹس مین اور کھیلوں کا بہت بڑا مداح ہے۔

صوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل محمدعاطف خان نے  کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد