وزیراعظم عمران خان ، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں ، حکومت کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

152

اسلام آباد ، 25 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ،محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہیں ، حکومت کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، سیاست کرنے کے لیے اور بہت سے موضوعات ہیں۔

وہ جمعہ کو مشیر تجارت رزاق داؤد کے ہمراہ پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہیں تھیں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ،نواز شریف کی صحت سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں،وزیراعظم نے ہی میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق معلومات کیلئے ڈاکٹر فیصل کو بھجوایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایات دی ہیں کہ میاں نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں،ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد ہی اس پر اپنا موقف دینگے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایات دیں ہیں ۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد