اسلام آباد آرٹ فیسٹول میں عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے سٹیج ڈرامہ پیش

1018

اسلام آباد، نومبر 28 (اے پی پی):  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں اسلام آباد آرٹ فیسٹیول  کا انعقاد  کیا گیا   جس میں مختلف آرٹ کی سرگرمیوں کے علاوہ اجوکا تھیٹر نے سائرہ  اور مائرہ کے نام سے سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔

اجوکا تھیٹر کا یہ پلے شاہد ندیم نے ماہر قانون اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لکھا گیا  جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔سائرہ  اور مائرہ میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد کو خوبصورت ڈرامائی انداز میں اور موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آرٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ 30 نومبر تک جاری ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download video