عرفان محسود نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا 24واں عالمی ریکارڈ بنا لیا 

453

اسلام آباد ، 28 نومبر (اے پی پی ): وزیرستان کے کھلاڑی عرفان محسود کا ایک اور اعزاز، ایک منٹ میں انگلیوں پر 40پونڈ  وزن کے ساتھ 48 پش آپس لگاکر 24 واں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

اس سے  پہلے یہ ریکارڈ کراچی کے آصف حنیف کے پاس تھا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ عالمی ریکارڈ کی تصدیق بھی کر لی۔ریکارڈ کی کنفرمیشن کے بعد عرفان محسود نے  اظہار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی ریکارڈ بنا کر خوشی محسوس کررہا ہوں، وزیرستان سے دہشتگردی کا لیبل ختم کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھوں گا،  ملک کےلئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے   لیکن  سپورٹ  اور توجہ کی ضرورت  ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video