حفاظتی تدابیرکو اولین ترجیح دیکرمہلک بیماریوں سے بچاﺅ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے؛صدر مملکت

146

اسلام آباد ، 22 نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے نظام میں حفاظتی تدابیرکو اولین ترجیح دیکرمہلک بیماریوں سے بچاﺅ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، رحم دلی مسیحاوں کا طرہ امتیاز ہو نا چاہئیے۔

49 ویں کارڈیو کان 2019ءسے خطاب کرتے ہوئےصدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں وسائل کی کمی کی وجہ سے صحت کے شعبہ میں تثلیثی کئیر کا نظام مکمل طورپرلاگو ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان خیرات اورعطیہ دینے والے کلیدی ممالک کی فہرست میں شامل ہے اورتمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے صحت کے شعبہ میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی تشخیص، علاج اورحفاظتی اقدامات سے پیچیدہ اورسنگین بیماریوں سے بچاﺅ ممکن ہے اوراس ضمن میں ہمیں اپنے رویوں میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔

صدرمملکت نے طب کی تعلیم میں نئی جہتوں بالخصوص رحم دلی پرتوجہ مرکوزکرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے ہمیں دوسروں کی دکھ درد اورتکلیف کا احساس ہوں، رحم دلی مسیحاوں کا طرہ امتیاز ہو نا چاہیے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد