پاکستانی باکسر محمد وسیم کا عالمی اعزاز، ورلڈ رینکنگ باکسنگ فائٹ اپنے نام کرلی

197

اسلام آباد، 23نومبر (اے پی پی ): پاکستان کے لیے بڑی کامیابی، باکسر محمد وسیم نے پروفیشنل ورلڈ رینکنگ باکسنگ میں تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپئن، میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو شکست دے کر ورلڈ رینکنگ فائٹ اپنے نام کرلی ۔ باکسر محمد وسیم اتوار کو وطن پہنچیں گے۔

دبئی میں ہونے والی باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم حریف کا سامنا کرتے ہوئے بہت پرجوش دکھائی دیئے۔انہوں نے  آغاز سے ہی مخالف باکسر پر حملے کئےاور  8 راونڈ میں حاوی رہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video