سعودی حکومت خواتین کے حقوق کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے : ایچ آر سی

199

ریاض (سعودی عرب ) 13 نومبر (اے پی پی ): سعودی حکومت  کے ریاستی سیکیورٹی کے ادارے   کا مقامی اخبار کی رپورٹ سے انکار ، خواتین کو جیل کی سزا  اور کوڑے مارنے سمیت سخت جرمانے دیئے جانے  کی خبر سے انکار کر دیا ۔

سعودی حکومت  کے ریاستی سیکیورٹی کے ادارے   کی جانب سے جاری ایک بیان میں مقامی اخبار کی   رپورٹ کو مسترد  کر دیا   گیا ہے ۔ریاستی سیکیورٹی کے ادارے

   The Presidency of state security نے  جھوٹی خبروں کی اشاعت  پر مجاز حکام  نے متعلقہ  اخبارکے خلاف ضروری قانونی چارہ جوئی  کرنے کا فیصلہ  کیا ہے  جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) نے منگل کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں نسوانیت کو مجرم نہیں بنایا جاتا ۔ کمیشن نے کہا کہ  سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کو سب سے زیادہ اہمیت  دی جاتی ہے۔ایچ آر سی  کے مطابق  سعودی حکومت  خواتین کو ان کے مکمل حقوق دینے پر متمنی ہے تاکہ وہ ملک کی پائیدار ترقی میں اہم شراکت دار بن سکیں ۔

بیان میں مزید  کہا  گیا  ہے کہ جنرل   محکمے  کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ انتہا پسندی کے تصور سے متعلق ایک غلط پروموشنل ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وی این ایس ، ریاض

Download video