مولانا کو  جمہوری اور عوامی پلان سامنے لانا چاہیے : فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

152

اسلام آباد ، 13 نومبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان   نے کہا ہے کہ مولانا  کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ مولانا کو  چاہیے  کہ وہ  جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  اپنے پیغام  میں معاون خصوصی نے کہا  (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video