مہنگائی اور مشکل وقت سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہے :وزیراعظم عمران خان

138

حویلیاں  18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کو پیسہ بنانے کیلئے بیچنے سے بڑا کوئی جرم نہیں، ڈیزل اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ پر بکنے والا دین کے نام پر سیاست اور لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، جو جتنا بڑا چور ہے وہ کنٹینر پر چڑھ کر اتنا زیادہ شور مچا رہا تھا،، آج مہنگائی اور مشکل وقت سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔

حویلیاں میں ہزارہ موٹر وے فیز ٹو کے افتتاح کے بعد تقریب سے  خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر آج میں اپنی کرسی کیلئے مک مکا کر لوں تو یہ سب آرام سے بیٹھ جائیں گے لیکن مجھے ووٹ کی نہیں اپنی آخرت کی فکر ہے، آج مہنگائی اور مشکل وقت سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہے، کابینہ کی اکثریت کی رائے تھی کہ انہیں باہر نہ جانے دیا جائے لیکن رحم آ گیا، اس پر یہ ڈرامے کرنے لگے، قوم شہباز شریف کے ڈرامے سمجھ گئی ہے، پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرکے عظیم ملک بنائیں گے، طاقتور کیلئے الگ اور کمزور کیلئے الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہئے، عدلیہ عوام کا انصاف کے نظام پر اعتماد بحال کرے، حکومت اس سلسلہ میں عدلیہ کی بھرپور مدد کرے گی، سی پیک کے منصوبوں سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

وی این ایس

Download Video