پاکستان کے فرحان محبوب نے ٹاپ سیڈ مصر کے یوسف ابراھیم کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا

211

اسلام آباد، 18 دسمبر ( اے پی پی): پاکستان انٹر نیشنل سکواش چیمپئن 2019 کے پہلےسیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ٹاپ سیڈ مصر کے یوسف ابراھیم کو   ہرا کر اپ سیٹ  کر دیا ۔فرحان محبوب نے سیمی فائنل 2 کے مقابلے میں 3 گیمز سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔چیمپئن شپ کے 8 سیڈ فرحان محبوب نے پہلی دو گیمز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا ۔فرحان نے میچ کی تیسری چوتھی اور پانچویں گیمز میں  اپنے روائتی کھیل سے مضبوط حریف کو زیر کیا فرحان محبوب کی جیت کا سکور   8-11, 14-16, 11-2, 11-5, 12-10رہا۔ دوسرا سیمی فائنل پاکستان کے طیب اسلم اور سیکنڈ سیڈ مصر کے محمد الشیر بینی کے درمیان جاری ہے۔

وی این ا یس، اسلام آباد