برطانیہ میں جاری جونئیر سکواش چیمپئین شپ پاکستانی کھیلاڑیوں کا عمدہ آغاز، انڈر 13،15،17 اور 19 کے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ لی

257

برطانیہ، 02 جنوری ( اے پی پی): برطانیہ میں جونئیر سکواش چیمپئین شپ  دو ہزاربیس کے مقابلے جاری، انڈر 13،15،17 اور 19 کے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔ انڈر 19کیٹیگری کا پہلا میچ  پاکستان کے حمزہ  شریف نے جیت لیا،حمزہ شریف نے  چیک ریپبلک  کے لبوس والٹر کو  تین صفر سے  شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اس  سے  قبل انڈر 17 کیٹگری کے  مقابلے میں پاکستان کے ولید  خلیل نے انگلینڈ کے  کھلاڑی کو تین صفر سے شکست دی تھی،انڈر 15 کیٹگری کا مقابلہ  پاکستان کے محمد  عماد نے  جیت لیا، محمد عماد نے  انگلینڈ کے اولیور کولچر کو  تین صفر سے شکست دی۔ انڈر 13 کیٹگری کا مقابلہ پاکستان  کے   عبداللہ نواز نے جیتا،عبداللہ نواز نے امریکہ کے  کرسچن کیپیلا  کو  تین ایک سے  شکست دی۔

سورس: وی این ایس، برطانیہ