برٹش جونیئر اوپن سکوائش، پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

267

برمنگھم، 5 جنوری (اے پی پی):پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ اتوار کو یہاں  کھیلے گئے بوائز انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے مصر کے یاسین شوڈی کو 11-5 ،11-8 اور11-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد عماد کو انگلینڈ کے یوسف شیخ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح بوائز انڈر 17 سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو سیم ٹوڈ نے شکست دی۔

پاکستان کے محمد حمزہ خان اور انگلینڈ کے یوسف شیخ کے درمیان انڈر 15 کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔

سورس: وی  این ایس،  اسلام آباد