سندھ فوڈ اتھارٹی کے آئل ملوں پر چھاپے، غیرمعیاری کوکنگ آئل گھی تیار کرنے پر دو فیکٹریوں پر جرمانہ

139

سکھر،26فروری (اے پی پی): سندھ فوڈ اتھارٹی نے آئل ملوں پر چھاپے مارتے  ہوئے  غیرمعیاری کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے پر دو فیکٹریوں پر سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا  ۔

 کارروائی  ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی سربراہی میں ہوئی  جنہوں نے  صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار  کیا ۔ بعد ازاں عائشہ جونیجو نے بتایا کہ یہ سیمپل لیبارٹری کو بھجوائے جائیں گے اور وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مل مالکان کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا فیکٹریوں کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہے جسے بہتر بنانے کے لیے فیکٹری انتظامیہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے اور اگر معیار بہتر نہ بنایا گیا تو فیکٹریاں سیل کردی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے میں لوگوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاءکی فراہمی کے لیے کاروائیاں جاری  ہیں۔

وی این ایس ،سکھر

Download Video