سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ، ویزہ پالیسی میں بہتری لائی گئی ہے: اعجاز احمد شاہ

119

اسلام آباد ، 26 فروری (اے پی پی): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے، اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے، پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور ہم دنیا بھر کو امن کا پیغام دیتے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ہے، ویزہ پالیسی میں بہتری لائی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چیک سفیر سمیٹنکا ٹومس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

ملاقات میں چیک سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ بہت اچھے گزرے ہیں۔ باہمی امور میں تعاون بہتر بنانے کے لئے دوطرفہ لائحہ عمل چاہتے ہیں۔ سفیر کی جانب سے پاکستان میں موجود چیک قیدی تک قونصلیٹ رسائی کی درخواست کی گئی جس پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے اور اجازت کی ہدایت کی گئی ۔ چیک سفیر نے وزیر داخلہ کے تعاون اور وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔

 وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video