شیخ رشید احمد کا کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ

110

اسلام آباد ، 26 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے تحت کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو جاری ویڈیو پیغام  میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ تافتان کے درمیان چلنے والی چاروں ٹرینیں واپس آ گئی ہیں،ان  چار ٹرینوں کو بند کر دیاگیاہے۔تافتان  بارڈر ریلوے ٹریفک نہ کھلنے تک تاحکم ثانی بند   رہے گا ۔

وفاقی وزیر نے عوام  سے گزارش  کی کہ اپنا سامان اور دوسری  اشیاء  جو بکنگ میں ہیں وہ واپس لے لیں۔

 وی این ایس، اسلام آباد