اسلام آباد،26فروری(اے پی پی):پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کی مناسبت سےایوی ایشن آرٹس کی نمائش کا پرومو جاری کر دیا گیا جس کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیا گیاہے۔
نمائش میں نوجوان آرٹسٹس کے فن پاروں سمیت مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ حسینی کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔
نمائش عوام کے لیے 28 اور 29 فروری کو کھلی رہے گی۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں 27 فروری ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، گزشتہ سال اسی روز پاک فضائیہ نے دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کر کے اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسی روز دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔
وی این ایس ، اسلام آباد











