محکمہ تعلیم اور یو این ڈی پی، یونیسیف کے مابین  ضم شدہ اضلاع میں بچیوں کی تعلیم تک رسائی کا معاہدہ طے

134

پشاور، 20فروری(اے پی پی) : صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے آج پشاور میں کے پی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور یو این ڈی پی، یونیسیف کے درمیان ضم شدہ اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کے یادداشت پر دستخط   کیے ۔

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے اس منصوبے کے بارے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت ضم شدہ اضلاع میں خواتین کی خواندگی کی شرح بہتر بنانے کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی پر کام ہوگا۔ ابتدائی طور پر گلوبل افیئرز کنیڈا کے وساطت سے پروجیکٹ کرم اور اورکزئی اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی ممکن بنائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی پر سات ملین کنیڈین ڈالر خرچہ آئے  گا ا اور تین سالہ پروجیکٹ کے تحت ضم شدہ اضلاع میں چودہ ہزار طالبات کی معیاری تعلیم تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت 100 جزوی طور پر تباہ شدہ سکولوں کو بھی بحال کیا جائے گا اور تین سو سے زائد اساتذہ کو خواتین کی خواندگی بہتر بنانے بارے تربیت بھی دی جائے گی جبکہ 155 پپرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ماؤں کے گروپ بھی بنائے جائینگے۔

وی این ایس ، پشاور

Download Video