اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  جرمن سفیرڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک کی ملاقات

147

اسلام آباد، 20فروری  (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جرمنی کے سفیرڈاکٹر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک  نے ملاقات کی. ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت  باہمی دلچسپی کے اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پاکستان جر منی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور  پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے،پاکستان اور جرمنی اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ  پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لیے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی  ،دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں۔

  ا نہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ، دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

جرمن سفیر نے  ا س  موقع  پر کہا  کہ جرمنی پاکستان کو اپنا دوست اور اقتصادی شر اکت دار تصور کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کا خواہش مند ہے، جرمنی پاکستان کے ساتھ متفرق شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ جرمنی پاکستان میں تعلیم اور فنی تربیت کے لیے اقدامات اُٹھا رہاہے،پارلیمانی دوستی گروپ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video