کوئٹہ،25 فروری(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ دیرپا امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبے میں ترقیاتی اور معاشی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ۔
چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور جاری ترقیاتی عمل کے لئے صوبائی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات قابل تعریف ہیں اور کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان صحیح معنوں میں امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ماضی کے مقابلے میں بلوچستان میں نمایاں بہتری آئی ہے جو پورے ملک کے لئے باعث اطمینان ہے۔
وی این ایس، کوئٹہ











