اسلام آباد،25 فروری (اے پی پی ): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کی ،ملاقات میں خطے کے معاملات، کشمیر کی صوتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر اظہار خیال کیا گیا۔
منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کی کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محموقریشی کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 سال کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ پاکستان، اقوام عالم کا پاکستان پرتیزی سے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے۔
وی این ایس،اسلام آباد











