وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  نارویجن ہم منصب سے ملاقات ،باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

240

دوحہ،29 فروری(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ہفتہ کو یہاں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ اینے ارکسن  سے  ملاقات کی ، ملاقات میں  دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا جبکہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر  بھی اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی نے نارویجن ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ بھارتی اقدامات سے آ گاہ کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وی  این ایس ، اسلام آباد

Download Video