پشاور:  کوہاٹ روڈ پر دوکان منہدم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق ، 4 زخمی

149

پشاور، 22فروری(اے پی پی) :پشاور کوہاٹ روڈ سکیم چوک کے قریب تعمیراتی کام کے دوران دکان مہندم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق عمارت کیلئے کھدائی کے دوران دکان کی دیوار مزدورں پر گر گئی   تھی جس سے 4مزدور ملبے تلے پھنس گئے۔ ریسکیو اور ایدھی اہلکاروں نے ابتدائی طور پر ملبے سے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا  لیکن بعدازاں ایک مزدور کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران نکال لی گئی جبکہ زخمی مزدوروں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

وی این ایس ، پشاور