پشتو زبان کے مشہور شاعر امیر حمزہ خان شینواری کی 26ویں برسی پر محفل مشاعرے کا انعقاد

439

پشاور، 23فروری(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل پشتو زبان کے مشہور شاعر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری مرحوم کے 26واں برسی انتہائی عقیدت اور اخترام سے منائی گئی ،اس حوالے سے لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ تفریحی پارک میں محکمہ کھیل و ثقافت و ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع اور افغانستان سے بھی شعراء نے شرکت کی۔

 مشاعرہ کے مہمان خصوصی مشہور شاعر اباسین یوسفزئی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام، ڈسٹرکٹ خیبر سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری شامل تھے۔

 اس موقع پر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری مرحوم کے برسی کے موقع پر مہمان خصوصی اباسین یوسفزئی، ڈاکٹر کلیم شینواری، ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ پشتو زبان کے مشہور شاعر بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کی شاعری اور خدمات صدیوں تک یاد رہے گی وہ ایک عظیم شاعر تھے جس کی غزل اور شاعری  قومی  و  عالمی  سطح پر بہت مقبول  ہے  جس کی بدولت شعراء مشران اور عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 مشاعرہ کے موقع پر شعراء نے غزل اور اشعار پیش کئے جس سے آنے والے شعراء اور مہمانوں خوب لطف اندوز ہوئے۔

سورس:  وی  این ایس،  پشاور