سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا غریب افراد کے راشن کےلئے 50 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان

173

صوابی ، 27 مارچ (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریب افراد کے راشن کےلئے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے اورصوابی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا سے بچنے کےلئے حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا۔

جمعہ کو سپیکر کی طرف سے تقسیم کئے گئے سامان میں پروٹیکشن کٹس، ماسک، تھرمل گنز اور دیگر سامان شامل تھا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگلے ہفتے تک ڈاکٹروں کےلئے ہسپتال میں ہر طرح کا سامان پورا ہو جائے گا، ہمارے ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں۔

اسد قیصر نے  کہا کہ  میری عوام سے گزارش ہے کہ پریشان نہیں ہونا، صرف احتیاط سے کام لیں اورکورونا وائرس سے بچنے کےلئے ہدایات پر عمل کریں۔ اس موقع پر ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنے آپ کو مسلمان کیسے کہہ سکتے ہیں۔ مخیر حضرات میدان میں آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کی مدد کریں، ہمیں انسانیت کی مدد کرنی ہے، سیاسی جماعتیں اس ملک کی خاطر مل کر کام کریں، فلاحی تنظیمیں جو کام کر رہی اس پر ان کا مشکور ہوں۔

اے پی پی /صائمہ /ھامد